یار حسین میں صحافیوں کا میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

یار حسین میں صحافیوں کا میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

  



یارحسین(نمائندہ پاکستان)صحافت پر قدغن نامنظور، جنگ اور جیو نیوز کے ایڈیٹران چیف امیر صحافت میر شکیل الرحمٰن کے بلا جواز گرفتاری کے خلاف تحصیل رزڑ پریس کلب کے صحافی برادری سراپا احتجاج، تحصیل رزڑ آف صوابی کے یونین آف جرنلسٹس کا مشترکہ اجلاس یونین آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں صحافی برادری کے علاوہ دیگر افراد نیکثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس سلسلے میں گدون سیروزنامہ جنگ کے رپورٹر سینئر صحافی شیر اعظم خان جدون، تحصیل رزڑ پریس کلب کے صدر میاں سید ابدال باچا، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال، مہر علی شاہ باچا، میاں حیات اکبر کاکاخیل، یاسر قریشی، زرولی خان جدون اور صحافی اظہارالحق نوارخیل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیر صحافت میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ قراردیا ہے اور جیونیوز نیحکومت کے مہنگائی، بے روزگاری اور ناقص معاشی صورتحال کو عوام تک پہنچانے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ مقررین نے کہا کہ امیر صحافت میر شکیل الرحمٰن نے تمام تر مفادات کو پس پشت ڈال کر ہمیشہ حق اور سچ پر صحافت کو پروان چڑھایا اور کبھی بھی صحافت کو اپنے ذاتی مفادات کے لئے استعمال نہیں کیا۔ انہوں نے ایک قرارداد کے ذریعے حکومت وقت سیامیر صحافت میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کیا کیونکہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور موجودہ حکومت آزادی صحافت کو مسمار کرنے پر تلی ہے۔

ؒ

مزید : پشاورصفحہ آخر