سوات میں پولیس کی کارروائی،1 گرفتار،اسلحہ برآمد

سوات میں پولیس کی کارروائی،1 گرفتار،اسلحہ برآمد

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان کی خصوصی احکامات پرنیشنل ایکشن پلا ن کے تحت سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے ایس ڈی پی اْوبریکوٹ بادشاہ حضرت،ایس ایچ اْوتھانہ غالیگے اور اْن کے ٹیم نے لنڈاکے چیک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوئے ملاکنڈ ایجنسی کے جانب سے آنے والے سوزوکی نمبر BD-8174 پشاورکو روک کر تلاشی لینے پر سوزوکی سے چیپس(پاپڑ) کے کاٹنوں میں چھپائے ہوئے 11000کارتوس 30بور، 3000کارتوس 9mm، 6عدد پستول 30بوربمعہ 48میگزین، رائفل کلاشنکوف نما30بور دو عدد بمعہ 4عدد میگزین، 12عدد شاٹ گن 12بورسنگل، 04عدد شاٹ گن 12بور ڈبل بیرل، 22جوڑے پستول گریپ برآمد کرکے ملزم طارق اللہ ولد محمد ایوب ساکن سخاکوٹ کے خلاف مقدمہ درج کرکے سوزکی گاڑی بھی قبضہ پولیس کی گئی، ڈرائیور کے مطابق اسلحہ سخاکوٹ سے بونیر سمگل کیا جا رہا تھا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر