فضل حکیم خان یوسفزئی کا سیدو شریف ہسپتال میں کورونا آئیسولیشن اور آئی سی یو وارڈکادورہ

فضل حکیم خان یوسفزئی کا سیدو شریف ہسپتال میں کورونا آئیسولیشن اور آئی سی یو ...

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے اچانک سیدو شریف ہسپتال میں کورونا آئیسولیشن اور آئی سی یو وارڈکادورہ کیااورطبی سہولیات کاجائزہ لیا اس موقع پر ایم ایس نعیم اعوان نے چیئرمین ڈیڈیک سوات کوکوروناوائرس آئیسولیشن وارڈ اور آئی سی یو وارڈمیں مہیاکی جانے والی طبی سہولیات بارے آگاہ کیافضل حکیم خان کا کہنا تھا کہ سیدوہسپتال میں کورونا آئیسولیشن وارڈمیں طبی انتظامات تسلی بخش ہیں حکومت کورونا وائرس پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے انہوں نے کہاکہ ابھی تک پورے سوات میں کسی ایک شخص میں کوروناوائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد سیدو شریف ہسپتال میں کورونا آئیسولیشن وارڈ اور دیگر ضروری اقدامات کئے گئے ہیں اور وباء سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت سمیت مختلف محکموں کے ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے موجودہ صورتحال میں کافی بڑی تعداد میں آئیسولیشن وارڈ اور آئی سی یو میں بیڈز اور دیگر سہولیات تیار رکھے گئے ہیں فضل حکیم خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈبلیو ایس ایس سی کے افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر مینگورہ شہر میں شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیرکی آگاہی سمیت ہاتھوں کو دھونے کیلئے صابن اور سینی ٹائزرکے استعمال کیلئے مختلف جگہوں پر خصوصی پوائنٹس قائم کریں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ صابن اور پانی سے بیس سیکنڈ تک بار بار اپنے ہاتھوں کو دھوئیں، صابن اور پانی نہ ہونے کی صورت میں میں ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال کریں، نزلہ زکام کی صورت میں گھروں تک محدود رہیں کھانسی، بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی صورت میں متعلقہ مخصوص ہسپتالوں میں ڈاکٹر سے رجوع کریں انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمودخان کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات میں خود بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں اور تمام تر انتظامات کی خود نگرانی کررہے ہیں تاکہ خیبر پختونخوا کے عوام کوکورونا وائرس سے بچ سکیں لہٰذا عوام چاہئے کہ وہ حکومت کی جانب سے واضح کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر