نیشنل ڈیز اسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی ملک کے بڑے ہوٹلز کو قرنطینہ سینٹرز بنا نے کی تجویز 

  نیشنل ڈیز اسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی ملک کے بڑے ہوٹلز کو قرنطینہ سینٹرز بنا نے ...

  



اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر ملک کے بڑ ے ہوٹلز کو قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کرنے کی تجویز دیدی۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک میں بڑے ہوٹلز کو قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کرنے کیلئے صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو خط ارسال کیا ہے۔این ڈی ایم اے کی جانب سے آزاد کشمیر سمیت تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو 16 مارچ کو خط لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلاؤ سے روکنے کے اقدامات کے پیش نظر ملک میں تھری اور فور اسٹار ہوٹلز کو خالی کرواکر قرنطینہ مراکز میں تبدیل کیا جائے۔خط میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے ایک مشتبہ شخص کیلئے ایک کمرہ کی پالیسی اپنائی جائے۔خط میں ہدایت دی گئی ہے کہ این ڈی ایم اے کو قرنطینہ مراکز کی تفصیلات سے فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔

ہوٹلز قرنطینہ تجویز

مزید : صفحہ اول