مردان،کروناسے شہری کی ہلاکت کے بعد منگاہ کا لاک ڈاؤن

مردان،کروناسے شہری کی ہلاکت کے بعد منگاہ کا لاک ڈاؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان(بیورورپورٹ) کروناوائرس سے شہری کی ہلاکت کے بعدعلاقہ منگاہ کا لاک ڈاؤن کردیاگیا جبکہ جان بحق شہری کے خاندان کے 25افراد کو قرنطینہ منتقل کردیاگیا،شہر میں ہنگامی صورت حال نافذ،نادرا کے تمام دفاتر غیر معینہ مدت تک بند کردیئے گئے،تمام سرکاری دفاتر میں شہریوں کے داخلے پر پاپندی لگادی گئی3 تعلیمی اداروں کو کو قرنطینہ مراکز قراردیاگیاجبکہ متعدد افراد کے نمونے ٹسٹ کے لئے ارسال کردیئے گئے گذشتہ روز منگا میں سعادت خان کی کرونا وائرس سے ہلاکت کے بعد انتظامیہ نے اس علاقے کو مکمل لاک ڈاؤن کرتے ہوئے کسی بھی شہری کی اس علاقے میں آنے جانے پر مکمل پاپندی عائد کردی ہے اس علاقے کے شہریوں سے گھروں سے نہ نکلنے کے ہدایات دیئے گئے ہیں متاثرہ خاندان کے 25سے زائد افراد کے ٹسٹ کے لئے نمونے حاصل کرکے انہیں قرنطینہ میں منتقل کردیئے گئے ہیں دوسری جانب ڈپٹی کمشنر محمد عابد وزیر کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق تین تعلیمی اداروں عبدالولی خان یونیورسٹی مین کیمپس، گارڈن کیمپس اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان کو قرنطینہ مراکز قرار دینے کے احکامات جاری کر دئیے گئے جبکہ محکمہ صحت کو مذکورہ کورنٹائنڈ مرکز میں بیڈز منتقل کرنے اور دیگر ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ضلعی انتظامیہ کے علاوہ تمام ضلعی سرکاری دفاتر میں عوام کے داخلے پر 2ہفتوں کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ نادرا کے تمام دفاتر غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔