ہنگو، ماموزئی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2پولیس اہلکار شہید

    ہنگو، ماموزئی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2پولیس اہلکار شہید

  



ہنگو (بیورورپورٹ) اپر اورکزئی کے علاقہ ماموزئی میں رات گئے پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ 2پولیس اہلکار شہید دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب شہید پولیس اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ ضلع اورکزئی ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی جنازوں میں ڈی سی ضلع اورکزئی واصل خان خٹک ڈی پی او ضلع اورکزئی نثار احمد خان کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کرنل ذاکر اللہ خان نے نماز جنازہ میں شرکت کی شہداء کی میتوں پر پھول چڑھائے نماز جنازہ میں پولیس افسران شہداء کے لواحقین کی شرکت پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کی میتوں کو سلامی دی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع اورکزئی نثار احمد خان نے نماز جناز ہ کے بعد میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بدھ کی رات گئے اپر اورکزئی تحصیل اسماعیل زئی کے علاقہ ماموزئی میں ارغنجو پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں نے خود کار ہتھیاروں سے چاروں طرف سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اختر جانان اور یحیٰ موقع پر شہید ہوگئے چیک پوسٹ میں موجود پولیس اہلکار لطیف اور فرنٹیئر کور نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے کراس فائرنگ سے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا ڈی پی او نے کہاکہ چیک پوسٹ میں موجود پولیس اہلکار لطیف نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور چیک پوسٹ کو بچایا انہوں نے کہا کہ واقعے کے فورا بعد فرنٹیئر کور کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کرنل ذاکر اللہ خان میں اور ڈی ایس پی محبوب ڈی ایس پی دستوار علی پولیس اور فرانٹیئر کور کے بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اس وقت سے اب تک فرانٹیئر کور اور پولیس کا دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے مذید بلند ہوں گے ہم ضلع اورکزئی سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے اور اس حملے میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ حملے کے وقت چیک پوسٹ میں چار پولیس اہلکار موجود تھے جس میں دو شہید اور دو محفوظ رہے شہید پولیس اہلکاروں کو پوسٹ مارٹم اور نماز جنازوں کے بعد ان کے میتیں ورثاء کے حوالے کی گئی ہیں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ گزشتہ دن گیارہ بجے ضلعی ہیڈ کوارٹر اورکزئی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ڈی سی واصل خان کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کرنل ذاکر اللہ خان ڈی پی او ضلع اورکزئی نثار احمد خان نے شرکت کی اور شہداء کی میتوں پر پھول چڑھائے نماز جنازہ میں علاقہ کے عوام پولیس افسران اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کے میتوں کو سلامی دی اجتماعی نماز جنازے کے بعد میتوں کو ورثاء کے حوالے کرکے اپنے اپنے آبائی گاؤں روانہ کر دئیے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر