ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کی وائیٹنگ کریموں کیخلاف کاروائیاں رکوانے کیلئے دائر درخواست پرپنجاب حکومت کو نوٹس جاری

ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کی وائیٹنگ کریموں کیخلاف کاروائیاں رکوانے کیلئے دائر ...

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے رنگ گورا کرنے والی وائیٹنگ کریموں کے خلاف کی جانے والی کاروائیاں رکوانے کے لئے دائر درخواست پرپنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24مارچ تک جواب طلب کر لیاہے۔مسٹر جسٹس مزمل اختر شبیر نے پاکستان مینوفیکچر کاسمیٹکس کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں چیف ڈرگ کنٹرول کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیاہے کہ پنجاب ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے ڈرگ انسپکٹرز کو وائیٹنگ کریموں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے جبکہ قانون کے مطابق پنجاب ڈرگ کنٹرول اتھارٹی اس قسم کا حکم نہیں دے سکتی ہے،اس قسم کی کارروائی کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ان کے خلاف ممکنہ تادیبی کاروائی روکنے کا حکم د یا جائے۔

ڈرگ کنٹرول

مزید : پشاورصفحہ آخر