سابق چیف جسٹس مامون رشیدکا جوڈیشل افسران کو ایڈوانس انکریمنٹس تحفہ

سابق چیف جسٹس مامون رشیدکا جوڈیشل افسران کو ایڈوانس انکریمنٹس تحفہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نامہ نگار خصوصی)سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ اپنے عہدے سے ریٹائر ہونے سے قبل اپنے عملے سمیت عدالت عالیہ کے 52افسروں کو دو دو ایڈوانس انکریمنٹس دے گئے، نوٹیفیکیشن کے مطابق سابق رجسٹرار اشتر عباس،ایڈیشنل رجسٹرارسید شبیر حسین شاہ، سیکرٹری ٹو چیف جسٹس محمدصالح،ایڈیشنل رجسٹرار محمد مسعود مظہر پرائیویٹ سیکرٹری شہباز حسین، فیاض الحسن اور جمیل حسین کے علاوہ پرسنل اسسٹنٹ محمد اشتیاق، کوآرڈینیٹر ارشاد خان، محمد رزاق، ڈیٹا انٹری آپریٹر محمد احمد، کورٹ اٹینڈنٹ تاج محمد، آفس اٹینڈ نٹ محمد فیاض، عمان منظور، ڈرائیور، محمد فاروق، محمد نواز، محمد ندیم اور محمد ارشد کے نام شامل ہیں،سابق چیف جسٹس کی منظوری سے دوایسے افسروں کو بھی ایڈوانس انکریمنٹس دی گی ہیں، جوچیف جسٹس کے عدالتی عملے میں شامل نہیں تھے، ان میں ایڈیشنل رجسٹرار اسحاق اور افضل کھوکھر شامل ہیں۔
ایڈوانس