1362 قیدیوں کی ضمانت پر رہائی سے متعلق کیس کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی

1362 قیدیوں کی ضمانت پر رہائی سے متعلق کیس کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ ...

  



اسلام آباد (این این آئی)1362 قیدیوں کی ضمانت پر رہائی سے متعلق کیس کی سماعت (آج) جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی،1362 قیدیوں کی ضمانت پر رہائی کیلئے اسلام آباد انتظامیہ اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیئے گئے،1362 قیدیوں کی ضمانت پر رہائی سے متعلق کیس کی سماعت (آج) جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری ہیلتھ، ڈی جی ہیلتھ ذاتی حیثیت میں طلب کرلئے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہاکہ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بھی (آج) جمعہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ ہائی کورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں 2174 قیدیوں کی گنجائش موجود ہے، اڈیالہ جیل میں اس وقت 5001 قیدی موجود ہیں، 1362 قیدیوں کے اسلام آباد کی ویسٹ اور ایسٹ عدالتوں میں ٹرائل زیر التوا ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر کیوں نہ انڈر ٹرائل قیدیوں کو رہا کر دیا جائے،ایسے قیدی جو سزا کے بغیر جیل میں قید ہیں انہیں ضمانت پر کیوں نہ رہا کردیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ

مزید : پشاورصفحہ آخر