افغان طالبان کا کرونا وائرس سے متعلق طبی عملے کیلئے تحفظ کا وعدہ

  افغان طالبان کا کرونا وائرس سے متعلق طبی عملے کیلئے تحفظ کا وعدہ

  



کابل(این این آئی)افغان طالبان نے کورونا وائرس کے حوالے سے کام کرنے والے عالمی اداروں اور ان کے کارکنوں کے تحفظ کا وعدہ کرتے ہوئے انہیں عالمی وبا سے لڑنے میں تعاون کا اعلان کر دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق طالبان کے ایک بیان میں صحت کے شعبے میں کام کرنے والے اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ان کے زیرکنٹرول علاقوں میں ادویات، طبی امداد اور ضروری مشینری بھیج دیں۔رپورٹ کے مطابق طالبان نے بیان میں کہا کہ وائرس خدا کی نافرمانی اور گناہوں کی سزا ہے۔ افغانستان میں اب تک کرونا وائرس کے 22 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔طالبان کی جانب سے عالمی اداروں کو ملک میں کرونا وائرس کے خلاف طبی امداد جاری رکھنے کی اجازت کو مثبت خیال کیا جارہا ہے۔

افغان طالبان

مزید : پشاورصفحہ آخر