بونیر،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،30 گرفتار

بونیر،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،30 گرفتار

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)بونیر پولیس اور پاک آرمی کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ ڈگر کے علاقے گوکند اور گردونواح میں سماج دشمن عناصراور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جوائنٹ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد کی خصوصی احکامات پر تھانہ ڈگر کے علاقے گوکند اور گردونواح میں سماج دشمن عناصراور جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس اور پاک آرمی کے جوانوں کا جوائنٹ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ہوا، سرچ آپریشن میں کرنل معراج پاک آرمی، ایس ڈی پی او ڈگر زاہدخان،پولیس اور پاک آرمی کے جوانوں کیساتھ ساتھ ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی بھاری نفری نے شرکت کی سرچ آپریشن کے دوران بذریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS_180 مشکوک افراد کو چیک کر کے جس کو بعد از تسلی کلیئر قرار دے کر چھوڑے گئے جبکہ 30مشتبہ گان کو گرفتار کئے گئے ضلعی پولیس سربراہ سہیل خالد نے اپنے پیغام میں کہا کہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا مقصد معاشرے میں امن و امان برقرار رکھنا اور ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا ہے اور کہا کہ کسی کو بھی حکومتی اداروں کی رٹ چیلنج کرنے اور امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی جرائم پیشہ افراد کیخلاف اسی طرح مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپرشنز کئے جائینگے جرائم کے خاتمہ اور شرپسند عنا صر کے خلاف خیبر پختونخوا پولیس اور پاک آرمی ملکر کام کر رہی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر