باڑہ،موبائل سنٹر سے 3 لاکھ نقدی،موبائل کارڈز اور قیمتی موبائل چوری

باڑہ،موبائل سنٹر سے 3 لاکھ نقدی،موبائل کارڈز اور قیمتی موبائل چوری

  



باڑہ (نمائندہ پاکستان)باڑہ بازارمیں چوری واردات ویوو موبائل سنٹر سے چارقیمتی موبائل، تین لاکھ نقد اوردو لاکھ کے موبائل لوڈ کارڈ چوری کرگئے۔ضلع خیبرتحصیل باڑہ مین باڑہ بازار تحصیل کے سامنے شکیل خان ولد سردار خان کے وویو موبائل سنٹرسے چار بڑے موبائل، تین لاکھ نقد اور دو لاکھ کے موبائل لوڈ کرنے والے کارڈ چوری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق شکیل خان دوپہرکے نماز کیلئے مسجد چلا گیا اور نماز سے واپس اتے ہی چوروں نے تالے توڑ کر دوکان پر حملہ کیااور چار بڑے موبائل تین لاکھ نقد اور دو لاکھ کے موبائل کارڈ چوری کرگئے

مزید : پشاورصفحہ آخر