فنکار بیرون ملک پاکستانی سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں،موسیٰ خان

فنکار بیرون ملک پاکستانی سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں،موسیٰ خان

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکار و ماڈل موسیٰ خان نے کہاہے کہ فلم میں کمرشلزم کی نبض سمجھنا بہت ضروری ہے۔آرٹ فلم بھی کمرشل ہوتی ہے۔ پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں تاہم ہمیں کہانی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ2018ء پاکستانی فلموں کے لئے شاندار نہیں رہا تاہم اختتام زبردست انداز میں ہوا۔

اور اب 2019ء میں بھی اچھی فلمیں دیکھنے میں آئی تھیں۔2020ء میں فلمی صنعت کی مزید ترقی کی امید ہے۔موسیٰ خان نے کہا ہے کہ فنکار بیرون ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی ایسا فعل ہرگزنہیں کرناچاہیے جس کے کرنے سے ملک کی بدنامی ہو۔ انہوں نے کہاکہ سینئرزنے میری بڑی حوصلہ افزائی کی آج میں جس مقام پر ہوں سینئرز کااحسان ہے۔

مزید : کلچر