پرفارمنس کی طرف توجہ دینے والے کبھی پیچھے نہیں رہتے،ملائکہ

پرفارمنس کی طرف توجہ دینے والے کبھی پیچھے نہیں رہتے،ملائکہ
 پرفارمنس کی طرف توجہ دینے والے کبھی پیچھے نہیں رہتے،ملائکہ

  



لاہور(فلم رپورٹر)پرفارمنس کی طرف توجہ دینے والے کبھی پیچھے نہیں رہتے انہیں آگے ہی بڑھنا ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار اداکارہ ملائکہ نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر آپ اچھی پرفارمر ہیں تو آپ کو ولگر ڈانس اورفحش اداکاری کی ضرورت ہی نہیں پڑتی آپ کی پرفارمنس ہی آپ کے کردار کا فیصلہ کردیتی ہے۔

اداکارہ ملائکہ نے مزید بتایا کہ میں سٹیج پر اپنی پرفارمنس کی طرف توجہ دیتی ہوں کبھی کسی کے کام اور کردار پر انگلی نہیں اٹھائی یہی وجہ ہے کہ ہمیشہ میری پرفارمنس کو سراہا گیا ہے اور اس سے مجھے مذید نکھار کا بھی موقع ملتاہے۔

مزید : کلچر