شوبز میں کامیابی کیلئے فٹنس ضروری،سدرہ نور
لاہور (فلم رپورٹر)سینئرمعروف اداکارہ سدرہ نور کا کہنا ہے کہ شوبز ورلڈ میں کامیاب رہنے کے لئے فٹ رہنا بہت ضروری ہے۔میں ان دنوں کئی فلموں میں اہم نوعیت کے کردار ادا کررہی ہوں۔فلموں،ٹی وی اورسٹیج ڈراموں میں میری کامیابی میری محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔میں تو صرف اتنا جانتی ہوں کہ ایک فنکار کو اس وقت تک کام کرنا چاہیے جب تک پرستار اسے برداشت کریں۔میں مناسب وقت پر شوبز کو خیرباد کہہ دوں گی فی الحال میرا شوبز چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ سدرہ نور نے خود کو فٹ رکھنے کیلئے جم جوائن کر لیا۔ جبکہ اس کے ساتھ انہوں نے موٹاپے سے بچنے کیلئے پرہیزی کھانوں کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے۔سدرہ نور سٹیج ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی کام کررہی ہیں۔