انوشے عباسی کا برانڈ شوٹ مکمل، الگ انداز میں دکھائی دیں گی

انوشے عباسی کا برانڈ شوٹ مکمل، الگ انداز میں دکھائی دیں گی
 انوشے عباسی کا برانڈ شوٹ مکمل، الگ انداز میں دکھائی دیں گی

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف ماڈل و اداکارہ انوشے عباسی حال ہی میں متعارف کرائے گئے برانڈ کیلئے فوٹو شوٹ،اداکارہ نئے انداز سے جلوہ گرہوں گی، اس شوٹ میں معروف اداکارہ برانڈ کی مختلف اقسام میں الگ انداز سے دکھائی دیں گی۔ کم سے ڈیزائن اور ٹھوس رنگوں والے روائتی سے لباس میں انوشے عباسی انتہائی جاذب نظر دکھائی دیتی ہیں، فوٹو شوٹ کے لئے ماڈل و اداکار انوشے عباسی کا میک مونو کروم کے وقار حسین اور مہوش رضوی نے کیا ہے، یاد رہے کہ انوشے عباسی کا شمار ان اداکار اور ماڈلز میں ہوتا ہے جو اپنی فطری صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے کام کو بے عیب طریقے سے انجام دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

، انھوں نے اپنی انہی صلاحیتوں کی وجہ سے انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں اپنا مقام بنایا ہے، رواں سال کے دوران بدلتے رنگ اور متاثر کن انداز ان کی حقیقت کا عکاس ہے، انوشے عباسی کو ڈرامہ ”غلطی“میں مداحوں کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

مزید : کلچر