بیٹے کے روشن مستقبل کیلئے دعا گو ہوں،غلام محی الدین

بیٹے کے روشن مستقبل کیلئے دعا گو ہوں،غلام محی الدین
 بیٹے کے روشن مستقبل کیلئے دعا گو ہوں،غلام محی الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے پر کبھی بھی اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش نہیں کی اور میں نے اسے اجازت دے رکھی ہے کہ وہ شعبے میں جانا چاہے اسے کوئی روک ٹوک نہیں۔ غلام محی الدین نے کہا کہ ہر باپ کی طرح میری بھی شدید خواہش ہے کہ میرا بیٹا علی محی الدین کامیابیوں کی منازل طے کرے،مجھے یقین ہے کہ میرا بیٹا علی مستقبل میں فلم انڈسٹری کیلئے اثاثہ ثابت ہوگا۔ علی محی الدین شوبز کی دنیا میں آیا ہے اور میں اسے اپنے سے زیادہ کامیاب اداکارہ کے طور پر دیکھنا چاہتا ہوں اور باپ ہونے کی حیثیت سے میری دعا ہے کہ وہ زندگی کے جس میدان میں بھی جائے خدا اس کو کامیابیاں عطا کرے۔
۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی میں ٹیلنٹ ہے تو اس کیلئے سفارش کرنا بری بات نہیں لیکن اگر کسی میں ٹیلنٹ نہیں تو اس کی سفارش کرنا دوسروں کی حق تلفی ہوتی ہے۔ میرے بیٹے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن میں نے آج تک اس کے لئے سفارش نہیں کی اور مجھے یقین ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اپنا راستہ خود بنائے گا۔

مزید :

کلچر -