اپوزیشن کی کرونا وائرس پر بحث کے لئے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع

اپوزیشن کی کرونا وائرس پر بحث کے لئے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن ...

  



اسلام آ باد (آ ئی این پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے مشترکہ طورپر کرونا وائرس کی صورتحال پر بحث کے لئے فوری قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع کرادی، اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث ملک کی موجودہ صورتحال ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا تقاضا کرتی ہے، اس لئے قومی اسمبلی کا فوری اجلاس طلب کیا جائے تاکہ اس مسئلہ پر بحث کی جاسکے۔جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ(ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمیعت علما ء اسلام کے 92 ارکان کے دستخظوں پر مشتمل قومی اسمبلی کا فور ی اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن قو می اسمبلی سیکر ٹریٹ میں جمع کرادی، اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ملک میں کرونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے موجودہ صورتحال بحث کی جا سکے، اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال ہنگامی بنیادوں پر نمٹنے کا تقاضا کرتی ہے، اس لئے قومی اسمبلی کا فوری اجلاس طلب کیا جائے۔

اپوزیشن

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر