پولیس کاروائی، منشیات فروش گرفتار

پولیس کاروائی، منشیات فروش گرفتار

  



میرپورخاص(بیورورپورٹ)پولیس کی کاروائی کے دوران منشیات فروش عناصر گرفتار، ملزم کے قبضے سے ہیروئن اور چرس برآمد،تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے علاقع محمودآباد تھانے کی حدود والکرٹ میں پولیس کی بھاری نفری نے کاروائی کرتے منشیات فروش ملزم غلام مرتضیٰ عرف پھلو بلوچ کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے 250 گرام ہیروئن ا ور چرس بر آمد جبکہ ایک اور ملزم فہیم بلوچ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے ملزم اور منشیات کو اپنی تحویل میں لیکر محمودآباد تھانے میں مقدمہ درج کر لیا،پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزم فہیم بلوچ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر