میرپورخاص، کرونا وائرس،تمام مارکیٹیں 2ہفتوں کیلئے بند

میرپورخاص، کرونا وائرس،تمام مارکیٹیں 2ہفتوں کیلئے بند

  



یرپورخاص(بیورورپورٹ) موجودہ حالات کے پیش نظر حکومت سندھ کے احکامات پر عمل درآمد کرانے کیلئے ضلع میرپورخاص کی بڑی موبائل مارکیٹ، کپڑا مارکیٹ سمیت دیگر بڑی مارکیٹیں 15روز کیلئے بند رہیں گی، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر Iسلامت میمن اور دیگر متعلقہ افسران سے دربارہال میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے سبزی مارکیٹ،فروٹ مارکیٹ سمیت میڈیکل اسٹور، جنرل اسٹور،دودھ،فروٹ، سبزی بیکری اورکریانہ کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ کسی بھی فوڈ شاپ یا ہوٹل سے چائے اورکھانا خریدنے کی اجازت ہوگی وہاں بیٹھ کر کھانے پر پابندی عائد کی گئی ہے انہوں نے فوڈ شاپ اور ہوٹل مالکان کو ہدایت کی ہے کہ کھانا پکانے والے باورچی کو ہینڈ گلوز،کیپ اور ماسک پہننے کا پابند بنائیں ڈپٹی کمشنر نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پھیلنے والی وباء کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ضلع انتظامیہ سے تعاون کریں حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں جن لوگوں کو بازار سے ماسک نہیں مل رہے ہیں وہ کپڑے کا ماسک استعمال کریں، انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر کوئی شخص آپ کے علاقے میں چین، ایران یا کسی بیرون ممالک سے آیا ہے تو اس کی اطلاع فوری طور پر ضلع انتظامیہ کو دی جائے تاکہ اس کا ٹیسٹ کرایا جائے ایک ٹیسٹ کا خرچ7ہزارروپے سے زائد ہے جو حکومت برداشت کرے گی اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ موجودہ حالات میں کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنروں،ڈی ایس پیز، مارکیٹ کمیٹی کے افسران، تاجر برادری کے نمائندگان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر