واپڈا ہائیڈرویونین کا ہنگامی اجلاس، پوسٹر پھاڑنے کی مذمت

واپڈا ہائیڈرویونین کا ہنگامی اجلاس، پوسٹر پھاڑنے کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میرپورخاص(بیووررپورٹ)پاکستان واپڈا ہائیڈرویونین کا ہنگامی اجلاس یونین آفس میں منعقد،اجلاس میں ہائیڈرویونین کے پوسٹر ز کو نقصان پہنچانے کی شدید مزمت،تفصیلات کے مطابق پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین میرپورخاص کا ہنگامی اجلاس یونین آفس واپڈا میرپورخاص میں منعقد ہوا،اجلاس سے ہائیڈرو یونین میرپورخاص کے جنرل سیکریٹری شاہد کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ سے مزدوروں کی خدمات پر یقین رکھتے ہیں اور کبھی بھی ہائیڈرویونین کسی مزدور بھائی سے ظلم وذیادتی نہیں ہونے دیگی، اجلاس سے ڈویڑنل چیئر مین سکندر مہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے کچھ شر پسند عناصر مزدور دشمن لوگ جرائم پیشہ لوگو کے ساتھ مل کر ہمارے واپڈا ملازمین کو پریشان کر رہے ہیں اور واپڈا دفاتر کے احاطے میں لگے ہوئے ہائیڈرو یونین کے پینا فلیکس اور پوسٹر کو نقصان پہنچا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر میرپورخاص ڈویڑن کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں جو کہ ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،انہوں نے مذیدکہاکہ پاکستان ہائیڈرو یونین کے عہدیدار اور کارکنان اپنے اندر اتحاد قائم رکھیں،،اس موقع پر بڑی تعداد میں پاکستان واپڈا ہائیڈروں یونین کے عہدیداروں اورکارکنوں نے شرکت کی۔