سندھ میں 3اپریل تک سرکاری دفاتر بندکرنے کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں 3اپریل تک سرکاری دفاتر بندکرنے کا نوٹیفکیشن جاری

  



کراچی(آئی این پی) سندھ میں 3اپریل تک سرکاری دفاتر بندکرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی منظوری سے سرکاری دفاتر کی بندش کا اعلامیہ جاری کیا ہے، اعلامیے کے مطابق جمعرات سے 3اپریل تک25 سرکاری محکمے اور ان کے ذیلی دفاتر بند رہیں گے، خود مختار کارپوریشنز،ادارے اور لوکل کونسلز میں بھی تعطیل ہوگی۔محکمہ صحت، داخلہ،خزانہ بلدیات، خوراک، منصوبہ بندی و ترقیات میں سرکاری تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، محکمہ جیل خانہ جات کے دفاتر بھی کھلے رہیں گے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام محکموں کے انتظامی سربراہان اور سینئر افسران آن کال رہنے کے پابند ہونگے۔

سرکاری دفاتر

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر