عوام کرونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں،سعدیہ

عوام کرونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں،سعدیہ

  



لاہور(جنرل رپورٹر،لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ عوام کرونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس عالمی وبا سے بچا جا سکے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کروناوائرس کے حوالے سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

ذرائع ابلاغ کے ذریعے کرونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی مہم جاری ہے شہریوں کو اس بیماری سے بچانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی لائحہ عمل کے تحت صحت سے متعلق مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کیاجارہا ہے اورملک میں 19 داخلی مقامات پر سکریننگ کے نظام کو مزید مربوط بنایا جارہا ہے

مزید : کھیل اور کھلاڑی