سندھ کے عوام کو راشن کی فراہمی عوامی خدمت کا ثبوت،اشرف بھٹی

سندھ کے عوام کو راشن کی فراہمی عوامی خدمت کا ثبوت،اشرف بھٹی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیر اعلی سندھ نے غریب عوام کو کورونا وائرس کی وباء سے ایک ماہ کا ضرروی راشن ان کے گھروں میں دینے کااعلان کرکے ایک مرتبہ پھر عوامی خدمت کا ثبوت دیدیا ہے اگر حکومت سندھ حکومت کی طر ح کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے صرف ٹوئیٹر پر ہدائت نامہ جاری کرنے کی بجائے عملی طور پر کام کرتی تو آج کورونا وائرس کافی حد تک قابو میں آ چکا ہوتا وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے آج کورونا وائرس تباہی مچا رہا ہے پہلے بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت وزیر اعلی سندھ سے سبق حاصل کریں کہ انہوں نے کیسے دن رات کام کرکے کورونا وائرس کو تباہی مچانے سے روکا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تو ابھی بنیادی ضروری کام بھی نہیں کر سکی ہے جو اب تک ہو جانے چاہئے تھے پنجاب میں ایسے آدمی کو وزیر اعلی پنجاب بنا دیا گیا ہے کہ جس کو کسی بھی چیز کی کوئی پرواہ نہیں ہے جو کچھ مرضی ہو جائے وہ موصوف اپنی سستی اور کاہلی سے باہر آنے کو تیار ہی نہیں ہیں افسوس کی بات ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام پر ایک باقاعدہ مسلط کردہ حکومت کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی