قوم کرونا وائرس سے نہ توڈرتی ہے اور نہ ہی گھبراتی ہے، شوکت یوسفزئی

  قوم کرونا وائرس سے نہ توڈرتی ہے اور نہ ہی گھبراتی ہے، شوکت یوسفزئی

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو شکست دینے والی قوم کرونا وائرس سے نہ ڈرتی ہے نہ گھبرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر سب سے بڑا مؤثر ہتھیار ہے جس سے کرونا وائرس کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے۔اپوزیشن کی وزیراعظم عمران خان پر تنقید نہ صرف بلا جواز بلکہ انتہائی افسوسناک ہے۔کرونا وائرس عالمی وبا ہے اور سندھ حکومت اپنی تمام تر نالائیقی کا ملبہ وفاق پر نہ ڈالے۔لیبر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تمام ہسپتالوں کو کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص کرنے کے لیے لئے محکمہ صحت کو پیشکش کردی ہے۔صوبے میں کسی بھی ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کی سوشل سیکورٹی میں رجسٹریشن کا کام اگلے دو ہفتوں میں شروع کر دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں ای ایس آئی آئی سے متعلق بریفنگ کے دوران کیا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک امر ہے کہ دکانوں ہوٹلوں اور پلازوں سمیت مختلف مقامات پر کام کرنے والے ملازمین یا مزدوروں کی نہ تو ای او بی آئی اور نہ ہی ای ایس ایس آئی کے ساتھ کوئی رجسٹریشن کی گئی ہے جس کی وجہ سے یہ مزدور اپنے جائز حقوق سے بھی محروم ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ہر صورت میں مزدوروں کے جو سرکاری اُجرت مقرر ہے اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے سوشل سیکورٹی بلا امتیاز مزدوروں کو صحت اور دیگر سہولیات فراہم کرے گی۔شوکت یوسفزئی نے واضح کیا کہ مزدوروں کی رجسٹریشن اور ان کو سرکاری مقررکردہ اُجرت نہ دینے والے اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔اُنھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے ہیں جو قابل تعریف ہیں وزیراعلی محمود خان روزانہ کی بنیاد پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس کی میٹنگ کرتے ہیں۔

مزید : صفحہ اول