کموڈور راجہ رب نواز کی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

کموڈور راجہ رب نواز کی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

  



کراچی(آئی این پی) پاک بحریہ کے کموڈور راجہ رب نواز کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ریئر ایڈمرل راجہ رب نوازنے 1991 ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں اور امریکہ سے سیکیورٹی اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کر چکے ہیں۔ وہ کمانڈ اور اسٹاف کے عہدوں کا وسیع تجربہ رکھنے کے ساتھ تابناک ماضی رکھتے ہیں۔ ان کی بڑی کمانڈ اور اسٹاف تعیناتیوں میں کمانڈنگ آفسر پی این ایس ذوالفقار، فلیٹ آپریشنز آفیسر ٹو کمانڈر پاکستان فلیٹ کراچی، ڈائریکٹر آپریشنز ریسرچ، ڈائریکٹر نیول آپریشنز پلانز اور نیول ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (پلانز) شامل ہیں۔ ریئر ایڈمرل راجہ رب نواز برطانیہ میں پاکستان کے دفاعی اور نیول ایڈوائزرکے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔وہ اس وقت کراچی میں کمانڈر پاکستان فلیٹ کے چیف اسٹاف آفسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔رئیرایڈمرل راجہ رب نواز کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

رب نواز

مزید : صفحہ اول