ہم نے کرونا کی وبا سے قومی عزم کے ساتھ لڑنا ہے، فردوس عاشق اعوان

ہم نے کرونا کی وبا سے قومی عزم کے ساتھ لڑنا ہے، فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم نے کرونا کی وبا سے قومی عزم کے ساتھ لڑنا ہے، حکومت اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے،وفاقی و صوبائی حکومتیں اور تمام متعلقہ ادارے عوام کے تحفظ و سلامتی کیلئے پوری تندہی سے کام کر رہے ہیں، ہمیں قومی جذبے، اتحادواخوت کے ساتھ ایک دوسرے کا احساس اور خیال رکھنا ہے،سلام پیش کرتے ہیں ان ڈاکٹروں،نرسوں اور طبی عملے کو جو اس جذبے کے ساتھ خدمت کی عظیم مثال بن رہے ہیں،ٹوئٹر پیغام میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ احتیاطی تدابیرکیساتھ کیساتھ اپنے ارد گرد کے لوگوں کی صحت کا بھی خیال رکھے،چین کے عوام نے جس مثالی ڈسپلن اور یکسوئی سے اس وبا کا مقابلہ کیا اس سے سبق ملتا ہے کہ اجتماعی کاوشیں کرنے سے اس وائرس سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان

مزید : صفحہ اول