گاڑیوں میں یورو فور ایندھن کے استعمال سے متعلق کیس،ہائیکورٹ نے پالیسی کی منظوری سے متعلق پیشرفت رپورٹ طلب کرلی

گاڑیوں میں یورو فور ایندھن کے استعمال سے متعلق کیس،ہائیکورٹ نے پالیسی کی ...
گاڑیوں میں یورو فور ایندھن کے استعمال سے متعلق کیس،ہائیکورٹ نے پالیسی کی منظوری سے متعلق پیشرفت رپورٹ طلب کرلی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے گاڑیوں میں یورو فور ایندھن کے استعمال سے متعلق کیس میں پالیسی کی منظوری سے متعلق پیشرفت رپورٹ27 مارچ کوطلب کرلی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں گاڑیوں میں یورو فور ایندھن کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،یورو فور ایندھن کی پالیسی عدالت میں پیش کر دی گئی،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ گیس محکمے کی رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کر دیں گے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ محکمانہ پوزیشن کے پیپرزآچکے ہیں،اس پرعملدرآمد کریں،گاڑیوں میں ناقص ایندھن ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب ہے،عدالت نے پالیسی کی منظوری سے متعلق پیش رفت رپورٹ 27 مارچ کو طلب کر لی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور