صدر مملکت عار ف علوی کورونا وائرس کے خلاف جہاد کررہے ہیں ،وفاقی وزیر مذہبی امور

صدر مملکت عار ف علوی کورونا وائرس کے خلاف جہاد کررہے ہیں ،وفاقی وزیر مذہبی ...
صدر مملکت عار ف علوی کورونا وائرس کے خلاف جہاد کررہے ہیں ،وفاقی وزیر مذہبی امور

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک حقیقت ہے اور لوگ اس کو تسلیم کریں، وائرس پھیلتا ہے اور ہر انسان کو ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے، صدر مملکت عارف علوی کورونا وائرس کے خلاف بہت سرگرم ہیں ،صدر مملکت عار ف علوی وائرس کے خلاف جہاد کررہے ہیں ۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے نجی ٹی وی کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے ہر شخص کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے،کورونا وائر س سے بچاوَ کے لیے دنیا بھر میں سیاحتی مراکز کو بند کردیاگیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ نمازیوں کی زندگی اور ان کی حفظان صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے، وباسے بچاوَ کے لیے مقامات کا رخ کرنے سے منع کرنا سنت سے ثابت ہے،ان کاکہناہے کہ کورونا وائرس ایک حقیقت ہے اور لوگ اس کو تسلیم کریں،وائرس پھیلتا ہے اور ہر انسان کو ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے۔

پیرنورالحق قادری نے کہاکہ سعودی عرب کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ،سعودی عرب کو حج اور عمرہ زائرین کے حوالے سے فکر لاحق ہے،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں لوگوں کو چاہیے احتیاط سے وائرس کو شکست دیں، وزیراعظم عمرا ن خان نے مجھے اسلام آباد میں ہی رہنے کی ہدایات دیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی کورونا وائرس کے خلاف بہت سرگرم ہیں ،صدر مملکت عار ف علوی وائرس کے خلاف جہاد کررہے ہیں ، خود ماہر ین صحت بننے کے بجائے ڈاکٹرز جو کہتے ہیں ان ہدایات پر عمل کیاجائے،

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد