حکومت کابلاول کے وزیراعظم سے متعلق بیان کا خیرمقدم ،کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے سیاسی قیادت کومتحد کرنےکافیصلہ

حکومت کابلاول کے وزیراعظم سے متعلق بیان کا خیرمقدم ،کوروناوائرس سے نمٹنے ...
حکومت کابلاول کے وزیراعظم سے متعلق بیان کا خیرمقدم ،کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے سیاسی قیادت کومتحد کرنےکافیصلہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے بلاول بھٹو کے وزیراعظم سے متعلق بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے سیاسی قیادت کومتحد کرنے کافیصلہ کیاگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ وقت وزیراعظم عمران خان پر تنقید کا نہیں بلکہ متحدہو کر کورونا وائرس سے لڑنے کا ہے ۔

حکومت نے بلاول بھٹو کے وزیراعظم سے متعلق بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے سیاسی قیادت کومتحد کرنے کافیصلہ کیاگیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ سپیکراسد قیصر کواپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کاٹاسک دیا گیا ہے،سپیکراسد قیصربلاول بھٹو ودیگررہنماو¿ں سے آج رابطہ کریں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی،کمیٹی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرےگی،کمیٹی کی سفارشات نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی،وزیراعظم اورسپیکر کی ملاقات میں کمیٹی تشکیل دینے پراتفاق ہوا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد