سپریم کورٹ ،جھوٹا حلف نامہ دینے پر اے او آر فیض الرحمان کوشوکاز نوٹس جاری

سپریم کورٹ ،جھوٹا حلف نامہ دینے پر اے او آر فیض الرحمان کوشوکاز نوٹس جاری
سپریم کورٹ ،جھوٹا حلف نامہ دینے پر اے او آر فیض الرحمان کوشوکاز نوٹس جاری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے جھوٹا حلف نامہ دینے پر اے او آر فیض الرحمان کوشوکاز نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کیوں نہ بطور اے او آر شپ لائسنس منسوخ کردیاجائے ،عدالت نے فیض الرحمان ایڈووکیٹ کو 4ہفتے میں جواب دینے کا حکم دیدیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جھوٹا حلف نامہ دینا ایڈووکیٹ آن ریکارڈ فیض الرحمان کو مہنگا پڑ گیا۔چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ پوسٹل سروسز ملازم کے کیس میں حکومتی نظرثانی درخواست زائد المعیاد ہے،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالتی فیصلے کااے او آر کو بھی علم نہیں تھا ۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کانام مقدمہ کی کازلسٹ میں بھی موجود تھا ۔کیوں نہ جھوٹا حلف نامے پر اے او آر کیخلاف کارروائی کریں ،عدالت نے ملازم کی بحالی کیخلاف حکومتی نظرثانی درخواست خارج کردی۔

سپریم کورٹ نے اے او آر فیض الرحمان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کیوں نہ بطور اے او آر شپ لائسنس منسوخ کردیاجائے ،عدالت نے فیض الرحمان ایڈووکیٹ کو 4ہفتے میں جواب دینے کا حکم دیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد