نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

  



اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب )نے حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیل دائر کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے درخواست میں حمزہ شہباز کوفریق بنایا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت قابل سماعت نہیں تھی ،حمزہ شہباز کا کیس ہارڈشپ میں نہیں آتا تھا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ کا حمزہ شہبازکو ضمانت دینے کافیصلہ کالعدم قراردیاجائے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد