اسلام آبادہائیکورٹ میں آج جمعہ کی نماز نہیں ہوگی، ہائیکورٹ انتظامیہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ انتظامیہ نے کہاہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ میں آج جمعہ کی نماز نہیں ہوگی، ہائیکورٹ کے مختلف مقامات پر سینی ٹائزرزبھی نصب کئے جا رہے ہیں ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے بھی دور دور کھڑے ہونے کا کہہ دیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کورونا سے بچاﺅ کیلئے ایک ددوسرے سے دور دور کھڑے ہوں ۔
ہائیکورٹ انتظامیہ کاکہناہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ میں آج جمعہ کی نماز نہیں ہوگی، ہائیکورٹ کے مختلف مقامات پر سینی ٹائزرزبھی نصب کئے جا رہے ہیں ۔