کراچی،ہسپتال میں زیرعلاج 18 ماہ کے بچے میں کورونا کی تصدیق

کراچی،ہسپتال میں زیرعلاج 18 ماہ کے بچے میں کورونا کی تصدیق
کراچی،ہسپتال میں زیرعلاج 18 ماہ کے بچے میں کورونا کی تصدیق

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے حوالے سے شہریوںسے بھرپور احتیاط کرنے کی اپیل کردی۔سندھ حکومت کاکہنا ہے کہ ہم اقدامات کررہے ہیں مگر شہری احتیاط نہیں کررہے ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سندھ حکومت کا کہناہے کہ سعودی عرب سے آئی متاثرہ خاتون نے احتیاط نہیں کی ،ایک خاتون سے 16 رشتہ داروں میں وائرس منتقل ہوا۔

سندھ حکومت نے درخواست کرتے ہوئے کہاکہ لوگ اپنے بچوں کی بھی احتیاط کریں ۔ہسپتال میں زیرعلاج 18 ماہ کے بچے میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ،سندھ حکومت کاکہنا ہے کہ لوگ آگر احتیاط نہیں کریں گے تو وائرس تیز ی سے پھیلے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی