ایرانی صدر حسن روحانی کا وزیراعظم عمران خان کو خط،امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے کردار ادا کرنے کی درخواست

ایرانی صدر حسن روحانی کا وزیراعظم عمران خان کو خط،امریکی پابندیاں ہٹانے کے ...
ایرانی صدر حسن روحانی کا وزیراعظم عمران خان کو خط،امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے کردار ادا کرنے کی درخواست

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان سے امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے کردار ادا کرنے کی درخواست کردی۔

نجی ٹی وی جی این این نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان کو خط تحریرکیا ہے جس میں امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے پاکستان کو کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کاکہناہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے خط میں پاکستان سے کورونا وبا کے تناظر میں امدادکی بھی اپیل کی ہے،پاکستان نے ایران کی قیادت کی درخواست پر مثبت ردعمل کااظہار کیا۔

ذرائع کامزید کہنا ہے کہ پاکستان نے ایران سے پابندیاں ختم کروانے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کردیں ،پاکستان کی طرف سے کورونا کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے ایران کی مدد بھی کی گئی ۔پاکستان کی جانب سے ایران کو امداد بھیجنے پر غور جاری ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد