ہسپتال کے ایم ایس کی دفتر میں خاتون کے ساتھ شرمناک حرکت کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہو گئی ، سخت سزادیدی گئی

ہسپتال کے ایم ایس کی دفتر میں خاتون کے ساتھ شرمناک حرکت کی سی سی ٹی وی ویڈیو ...
ہسپتال کے ایم ایس کی دفتر میں خاتون کے ساتھ شرمناک حرکت کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہو گئی ، سخت سزادیدی گئی

  



گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں خاتون کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے پر ہسپتال کے ایم ایس کو عہدے سے فارغ کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی ویڈیو تیزی کے ساتھ وائر ل ہوئی جس میں ایک شخص کرسی پر بیٹھا دکھائی دیتا ہے جبکہ اس کے سامنے ایک کالے رنگ کے کپڑوں میں خاتون موجود تھی جو کہ انہیں کچھ کاغذت دکھاتی ہوئی نظر آتی ہے تاہم جیسے ہی وہ خاتون اپنی بات مکمل کرنے کیلئے اٹھتی ہے تو پہلے یہ شخص اس کے ساتھ ہاتھ ملاتا ہے اور کچھ بات کرتاہے اور اس کے بعد وہ اپنی کرسی سے اٹھتا ہے اور دوسری طرف آ کر لڑکی کو زبردستی گلے سے لگاتا ہے ۔

اس شخص کی شناخت ڈاکٹر فیاض کھوکھر کے نام سے ہوئی ہے اور وہ کامونکی میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس کے عہدے پر تعینات تھا تاہم بعدازاں واقعہ سامنے آنے پر اسے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ۔

صد ف یاسر خان نامی خاتون ٹویٹر صارف نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تاہم جیسے ہی انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کی تو اس پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے ٹویٹر ہینڈل کی جانب سے جواب دیا گیا اور بتایا گیا کہ ” پہلے ہی کارروائی ہو چکی ہے اور اس آدمی کو عہدے سے فارغ کر دیا گیاہے ۔“

ویڈیو دیکھیں:

مزید : جرم و انصاف