کورونا وائرس ، بی جے پی رہنما کی ” گائے کا پیشاب پینے کی پارٹی “ ، نوجوان بیمار پڑ گیا پھر پولیس نے پارٹی رکھنے والے شخص کے ساتھ کیا کیا ؟

کورونا وائرس ، بی جے پی رہنما کی ” گائے کا پیشاب پینے کی پارٹی “ ، نوجوان ...
کورونا وائرس ، بی جے پی رہنما کی ” گائے کا پیشاب پینے کی پارٹی “ ، نوجوان بیمار پڑ گیا پھر پولیس نے پارٹی رکھنے والے شخص کے ساتھ کیا کیا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں گائے کا پیشاب پینے سے ایک شخص بیمار پڑ گیا جس کے بعد ویسٹ بنگال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ” گاﺅ موتر “ پارٹی کا انعقاد کرنے والے بی جے پی کارکن ” نریان چیٹر جی “کو گرفتار کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بی جے پی کے کارکن نے دعویٰ کیا گائے کا پیشاب خطرناک کورونا وائرس سے حفاظت کرتا ہے جس نے دنیابھر میں دو لاکھ سے زائد لوگوں کومتاثر کیاہے جبکہ آٹھ ہزار افراد کی موت واقع ہو چکی ہے ۔بی جے پی کارکن نریان چیٹرجی نے ویسٹ بنگال میں ” گاﺅ موتر“ پارتی کا انعقاد کیا جہاں لوگ آتے گائے کی پوجا کرتے اور پیشاب پی کر جاتے ۔پارٹی کے دوران نریان چیٹرجی نے ایک پولیس والے کو گائے کا پیشاب پیش کیا اور کہا کہ یہ پرساد ہے ، پولیس اہلکار نے اسے پی لیا اور وہ بیمار پڑ گیا ، جس کے بعد پولیس اہلکار نے بی جے پی کارکن کے خلاف شکایت درج کروائی ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیاہے ۔