کراچی میں گرفتار "را" سلیپر سیل کے کرداروں کی تفصیلات جاری

کراچی میں گرفتار "را" سلیپر سیل کے کرداروں کی تفصیلات جاری
کراچی میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان ان لائن)کراچی میں گرفتار "را" سلیپر سیل کے کرداروں کی تفصیلات جاری کردی گئیں،گرفتار را ایجنٹ ماجد سرکاری جامعہ میں گریڈ 17 کاملازم ہے۔گرفتار را ایجنٹ عادل انصاری بھی سرکاری ملازم ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ملزمان را کا ڈیزائن کردہ سافٹ ویئراستعمال کرتے تھے،ملزمان انکرپٹڈ ای میل پربھارت میں مقیم محمود صدیقی سے رابطہ کرتے تھے ۔
ذرائع کاکہناہے کہ کمپیوٹر ایکسپرٹ ماجد مواصلاتی نظام سنبھالتا تھاجبکہ ملزم عادل انصاری سلیپر سیل کیلئے پیسے جمع کرتا تھا،ملزم عادل انصاری نے فنڈنگ کیلئے پرائیویٹ کمپنی بھی بنارکھی تھی۔