پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید16 کیسز سامنے آگئے،تعداد96 ہو گئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید16 کیسز سامنے آگئے،پنجاب میں96 مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیاگیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ پنجاب میں اب تک 96مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تمام کنفرم مریضوں کی ٹریول ہسٹری ہے ۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈ کے قیام کااعلان کردیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے ایکسپوسنٹر لاہور میں 900 بستروں پر مشتمل فیلڈہسپتال بنانے کی منظوری دی،وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت اور پی ڈی ایم اے کیلئے 8 ارب روپے کے فنڈز کا اعلان کردیا، 8 ہوٹلوں میں880 بیڈز کی نشاندہی ضرورت پڑے پر استعمال کیا جا سکے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اشیاءخوروونوش کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے، نجی ہسپتالوں میں کورونا وائرس متاثرین کےلئے خصوصی فلورمختص کئے جائیں گے۔