کرونا وائرس کے خوف کے دوران اولمپکس کی مشعل جاپان پہنچ گئی

کرونا وائرس کے خوف کے دوران اولمپکس کی مشعل جاپان پہنچ گئی
کرونا وائرس کے خوف کے دوران اولمپکس کی مشعل جاپان پہنچ گئی

  



ٹوکیو(شِنہوا)کرونا وائرس کے خوف کے دوران اولمپک گیمز کی مشعل جاپان پہنچ گئی ہے، ٹوکیو گیمز کا افتتاح ہونے میں صرف 4 ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ٹوکیو 2020 کی مشعل کی خصوصی پرواز جمعہ کے روز جاپان میں میاگی پر یفیکچر کے مٹسوشیما کے ایئرسیلف ڈیفنس فورس کے اڈے پر اتری۔مشعل کا استقبال کرنے کی تقریب میں کرونا وائرس کے پھیلا ﺅ کے باعث مقامی طلبہ کے جانب سے فن کا مظاہرہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔مشعل کی 3 شمالی پریفیکچرز میں نمائش کی جائے گی جو کہ 2011 میں زلزلے اور سونامی سے متاثر ہوئی تھیں، اس سے قبل مشعل 26 مارچ کو فوکوشیما میں جے ویلیج سے روشن کی جائے گی۔

مزید : کھیل