”کورونا سے لڑنے کا واحد حل یہ ہے کہ ۔ ۔ ۔“ترجمان حکومت سندھ نےتجویز دیدی

”کورونا سے لڑنے کا واحد حل یہ ہے کہ ۔ ۔ ۔“ترجمان حکومت سندھ نےتجویز دیدی
”کورونا سے لڑنے کا واحد حل یہ ہے کہ ۔ ۔ ۔“ترجمان حکومت سندھ نےتجویز دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی ) سندھ میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے ایک بار پھر عوام سے سماجی رابطے محدود کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے لڑنے کا واحد حل آئسولیشن ہے، لوگ

14 دن خود کو آئسولیشن میں رکھ کر اپنے اہل خانہ اور دیگر لوگوں کو اس وبا سے محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔حکومت سندھ کے ترجمان مرتضی وہاب نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ لوگ 14 دن خود کو آئسولیشن میں رکھ کر اپنے اہل خانہ اور دیگر لوگوں کو اس وبا سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے ایک شخص کی لاپرواہی سے اس کی پوری فیملی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی کیونکہ متاثرہ شخص نے اپنے سماجی رابطے منسوخ نہیں کیے تھے، محفلوں میں جاتا رہا اورمارکیٹوں میں بھی گھومتا رہا۔مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ احتیاط نہ برتنے سے بڑا نقصان ہوسکتا ہے اسی لیے سندھ حکومت پہلے روز سے عوام کو سماجی رابطے محدود کرنے کی درخواست کر رہی ہے کیونکہ کورونا سے لڑنے کا واحد حل آئسولیشن ہی ہے۔