انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس نے اب انسانوں کے بعد معیشت پر بھی اپنے اثرات چھوڑنے کا سلسلہ شروع کر دیاہے اور پاکستان میں اب تک 447مریض سامنے آ چکے ہیں اور تین افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 10 پیسے اضافہ ہوا اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 158 روپے 67 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔دوسری جانب کئی روز کے بعد آج سٹاک مارکیٹ میں بہتری کا رجحان دیکھنے میں آیاہے جبکہ گزشتہ کئی روز سے سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار رہی ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 30 ہزار 29 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم آج سارا دن اس میں اتار چڑھاﺅ دیکھنے میں آتا رہا ، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس مین 439 پوائنٹس کی بہتری ہوئی اور انڈیکس 30 ہزار 569 پوائنٹس پر بند ہو گیاہے ۔سٹاک مارکیٹ میں آج 196,213,740 حصص کا لین دین ہوا جس کی مالیت 7,712,580,004 رہی ۔