کرونا کے خلاف جنگ لڑنے والے 10 پاکستانی ڈاکٹرز کو کووِڈ 19 کے شبے میں آئسولیٹ کردیا گیا

کرونا کے خلاف جنگ لڑنے والے 10 پاکستانی ڈاکٹرز کو کووِڈ 19 کے شبے میں آئسولیٹ ...
کرونا کے خلاف جنگ لڑنے والے 10 پاکستانی ڈاکٹرز کو کووِڈ 19 کے شبے میں آئسولیٹ کردیا گیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں کرونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے 10 ڈاکٹرز کو کرونا کے شبے میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی پبلک نیوز کے مطابق کرونا وائرس کے مریضوں کا عباسی شہید ہسپتال میں علاج کرنے والے 10 ڈاکٹرز کو کرونا وائرس کا شبہ ہونے پرآئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ قرنطینہ کیے گئے مشتبہ 10 ڈاکٹرز میں آر ایم او ، پی جی اور ہاﺅس آفیسرز شامل ہیں۔ عباسی شہید ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹرز کو سکریننگ کےلئے ریفر کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز کیلئے ضروری سامان نہ ہونے کے باعث ڈاکٹر، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے تحفظ کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے 24 مارچ کو ہڑتال کا بھی اعلان کیا گیا ہے ، اگر حکومت کی جانب سے طبی عملے کو ضروری حفاظتی آلات فراہم نہیں کیے جاتے اور وہ ہڑتال پر چلے جاتے ہیں تو اس کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے بارے میں سوچنا ہی انسان پر کپکپی طاری کردیتا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /سندھ /کراچی