کرونا وائرس کے خلاف جنگ ، پاکستانی صحافی میدان میں آگئے، لوگوں میں ایک لاکھ ماسک تقسیم کردیے

کرونا وائرس کے خلاف جنگ ، پاکستانی صحافی میدان میں آگئے، لوگوں میں ایک لاکھ ...
کرونا وائرس کے خلاف جنگ ، پاکستانی صحافی میدان میں آگئے، لوگوں میں ایک لاکھ ماسک تقسیم کردیے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں لوگوں کیلئے ماسک ڈھونڈنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوچکا ہے لیکن ایک ایسے مشکل وقت میں لاہور کے صحافیوں نے مقامی کپڑوں کے برانڈ کے تعاون سے لوگوں میں ایک لاکھ ماسک مفت تقسیم کرکے انسانی ہمدردی کی مثال قائم کردی۔

نوجوان صحافیوں کی تنظیم میڈیا باکس نے کپڑوں کے برانڈ سویٹ سکسٹین (Sweet Sixteen) کے تعاون سے لاہور کے شہریوں میں ایک لاکھ ماسک مفت تقسیم کیے۔

میڈیا باکس کے نمائندے کامران خان کے مطابق سویٹ سکسٹین کے تعاون سے لاہور کے جنرل ، چلڈرن اور گلاب دیوی ہسپتالوں میں لوگوں میں مفت ماسک تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ چیئرنگ کراس پر پنجاب اسمبلی کے سامنے بھی لوگوں کو ماسک فراہم کیے گئے۔

سویٹ سکسٹین کے سی ای او شہباز کا کہنا ہے کہ ان مشکل حالات میں ہم نے ایک قوم بن کر سوچنا اور کرونا کے خلاف مل کر جنگ لڑنی ہے۔ ہماری تنظیم کرونا کے خلاف جنگ میں حکومت کے شانہ بشانہ ہے اور اپنے حصے کا کام کر رہی ہے، آئندہ بھی عوام کیلئے ایسی ہی حفاظتی اشیا کی فراہمی کو یقینی بناتے رہیں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور