لاہور میں کورونا وائرس کے کتنے مریض ہیں ؟وزیر اعلیٰ پنجاب نے تعداد بتا دی

لاہور میں کورونا وائرس کے کتنے مریض ہیں ؟وزیر اعلیٰ پنجاب نے تعداد بتا دی
لاہور میں کورونا وائرس کے کتنے مریض ہیں ؟وزیر اعلیٰ پنجاب نے تعداد بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 96ہو گئی ہے جن میں سے 76متاثرین ایران سے واپس آئے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15ہو گئی ہے ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 48گھنٹے کے نوٹس پر 10ہزا ر بستروں کی سہولت فراہم کردی ہے جبکہ ایکسپو سنٹر میں ایک ہزار بستر کا قرنطینہ بنانے جا رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے ایمر جنسی ڈکلیئر کی گئی ہے ،ماسک ہر کسی کو پہننے کی ضرورت نہیں ۔