’ڈیڑھ لاکھ پاکستانی کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے واپس آنا چاہتے ہیں اور ۔۔۔‘ وزیر اعظم نے تشویشناک بات بتادی

’ڈیڑھ لاکھ پاکستانی کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے واپس آنا چاہتے ہیں اور ...
’ڈیڑھ لاکھ پاکستانی کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے واپس آنا چاہتے ہیں اور ۔۔۔‘ وزیر اعظم نے تشویشناک بات بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے ڈیڑھ لاکھ پاکستانی واپس آنا چاہ رہے ہیں، ان سے کہیں گے کہ 2 ہفتے تک یہاں نہ آئیں ، ہمارے پاس ابھی ان کو قرنطینہ کرنے کیلئے سہولیات موجود نہیں ہیں۔
سینئر صحافیوں کو کرونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ پوری دنیا بارڈر بند کر رہی ہے تو ہم اپنے بارڈرز کو کیوں کھول رہے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان سے صرف ٹرک آرہے ہیں ، ہم نے صرف پھنسے ہوئے ٹرکوں کیلئے بارڈر کھولا ہے۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ ہمارے ڈیڑھ لاکھ پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں، یہ ان ملکوں سے آرہے ہیں جہاں وائرس پھیل رہا ہے، ہم نے اس پر پوری بحث کی ہے کہ اگر ہم انہیں ابھی لے کر آتے ہیں تو ہمارے پاس ان کو قرنطینہ کرنے کی سہولت موجود نہیں ہے،تافتان کے لوگوں کا سارا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے لیکن اگر ڈیڑھ لاکھ لوگ آئیں گے اور پورے ملک میں پھیل جائیں گے تو ہمارے لیے ان کو ٹریس کرنا مشکل ہوجائے گا۔ اس معاملے پر این ڈی ایم اے سے بات کی ہے انہوں نے 2 ہفتوں کا وقت مانگا ہے، ان لوگوں سے کہوں گا کہ دو ہفتے تک باہر رہیں تاکہ اس وقت تک ہم سہولیات تیار کرسکیں۔

مزید :

قومی -