کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے پاکستان میں کتنے ہسپتال کام کر رہے ہیں ؟چیئر مین این ڈی ایم اے نے بتا دیا

کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے پاکستان میں کتنے ہسپتال کام کر رہے ہیں ؟چیئر مین ...
کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے پاکستان میں کتنے ہسپتال کام کر رہے ہیں ؟چیئر مین این ڈی ایم اے نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ہمارے پاس کوئی آئسو لیشن ہسپتال نہیں تھا لیکن اب 9ہسپتال ایسے ہیں جنہیں آئسو لیشن ہسپتال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور ان میں 16سو بیڈز موجود ہیں،تین ہسپتال پنجاب ،دو سندھ ،ایک گوادر ،ایک کوئٹہ ،ایک خیبر پختونخواہ ،دو راولپنڈی اور اسلام آباد جبکہ دو چھوٹے ہسپتال گلگت بلتستان میں بنائے گئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہر بڑے ہسپتال میں ایک ، ایک وارڈ کو آئسو لیشن وارڈ کے لیے مختص کر دیا گیا ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 12ملین ماسک لاہور ،کراچی اور اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ 12ملین پاکستانی وینڈرز کے پاس موجود ہیں ۔اس وقت دو ہزار ٹیسٹنگ گنز موجود ہیں جبکہ تیس ہزار گنز خریدی جا رہی ہیں ۔انہوں نے بتا یا کہ پندرہ ہزار این95ماسک موجود ہیں جبکہ پچاس ہزار ماسک آج رات کو پہنچ جائیں گے ۔لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتا یا کہ پاکستان بھر میں 17سو وینٹی لیٹرز موجود ہیں ،چین کی مدد سے 800وینٹی لیٹرز منگوائے جا رہے ہیں ،اگلے چار سے چھ ہفتوں میں چھ ہزار وینٹی لیٹرز مزید منگوائے جائیں گے ۔چیئر مین این ڈی ایم اے نے بتا یا کہ ہم ایک لاکھ کرونا وائرس ٹیسٹ کٹس منگوا رہے ہیں جو کہ نوے لاکھ لوگوں کے ٹیسٹ کر سکیں گی ۔

مزید :

قومی -