’بہت سالوں سے اپنے شوہر کی مار اور گالیاں برداشت کررہی ہوں، اب نہیں کروں گی‘

’بہت سالوں سے اپنے شوہر کی مار اور گالیاں برداشت کررہی ہوں، اب نہیں کروں گی‘
’بہت سالوں سے اپنے شوہر کی مار اور گالیاں برداشت کررہی ہوں، اب نہیں کروں گی‘

  



دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں شوہر کی مار پیٹ اور ہتک آمیز روئیے سے تنگ خاتون نے عدالت سے رجوع کرکے طلاق لے لی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اس خاتون نے راس الخیمہ پرسنل سٹیٹس کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کیا جہاں اس نے بتایا کہ ”میرا شوہر سالہا سال سے مجھے تشدد کا نشانہ بناتا آ رہا ہے اور بات بات پر میری توہین کرتا ہے۔ وہ مجھے میرا اور بچوں کا خرچ بھی نہیں تھا۔ اب تک میں اپنے چار بچوں کی خاطر یہ سب کچھ برداشت کرتی آئی لیکن مزید برداشت نہیں کر سکتی۔“

رپورٹ کے مطابق عدالت نے خاتون کا موقف درست ثابت ہونے پر اس کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کر دی۔ عدالت نے مجرم کو عید پر بچوں کے ملبوسات اور دیگر اخراجات کے لیے 10ہزار درہم کی رقم خاتون کو دینے کا بھی حکم دیا۔ اس کے علاوہ عدالتی اخراجات اور وکیل کی فیس بھی مجرم ہی کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ عدالت نے چاروں بچے بھی ماں کی تحویل میں دے دیئے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا