’مجھے کورونا وائرس ہے‘ افواہیں پھیلانے والا پاکستانی گرفتار کرلیا گیا

’مجھے کورونا وائرس ہے‘ افواہیں پھیلانے والا پاکستانی گرفتار کرلیا گیا
’مجھے کورونا وائرس ہے‘ افواہیں پھیلانے والا پاکستانی گرفتار کرلیا گیا

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر خود کو کورونا وائرس کا مریض بتا کر وائرس کو دوسرے لوگوں میں پھیلانے کی دھمکی دینے والا بدقماش گرفتار ہو گیا۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق اس نوجوان نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں وہ کھانستے ہوئے کہتا ہے کہ ’میرے اندر کورونا وائرس ہے جسے میں دوسروں میں پھیلاﺅں گا اور کل تک 200مریض سامنے آئیں گے۔ حکومت کو میں چیلنج کرتا ہوں کہ مجھے پکڑ کے دکھائے۔“

رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر صارفین نے اس ویڈیو میں ایف آئی اے کو ٹیگ کیا اور درخواست کی کہ اس ذہنی مریض کو گرفتار کیا جائے۔ ایف آئی اے نے اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے اس نوجوان کا سراغ لگایا اور کل اسے گرفتار کر لیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ہی اس نوجوان کی گرفتاری کی خبر دی گئی ہے۔ تاحال ایف آئی اے کی طرف سے اس کی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور