وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے اپنی ہی حکومت کے اقدام کو میرٹ کے خلاف قرار دے دیا

وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے اپنی ہی حکومت کے اقدام کو میرٹ کے خلاف ...
وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے اپنی ہی حکومت کے اقدام کو میرٹ کے خلاف قرار دے دیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب پولیس میں میرٹ پر تقرریوں کے دعوی بے نقاب،وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے آر پی اوگوجرانوالہ طارق عباس قریشی کی تبدیلی کو میرٹ کیخلاف قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پراپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے آر پی اوگوجرانوالہ طارق عباس قریشی کو تبدیل کئے جانے پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ طارق عباس قریشی عوام دوست،ایماندار،فرخ شناس آفیسر کو کسی طاقتور کے کہنے پر او ایس ڈی بنانا انتہائی افسوس کا مقام ہے۔اس سے قبل جمعرات کو آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی کوتبدیل کر کے ریاض نذیر کو نیا آر پی او گوجرانوالہ مقرر کیا گیا تھا اور طارق عباس قریشی کو  سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد